the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ایک ہونے کا اعلان کر دیا۔

طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے کارکنان آپس میں کزن ہیں، دو بھائیوں کی اولاد ہیں، بڑا بھائی میں اور چھوٹا بھائی عمران خان ہے، عمران خان عمر میں مجھ سے چھوٹا اور قد میں بڑا ہیں، یہ دونوں مل جائیں تو کوئی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔

طاہر القادری کی جانب سے اعلان کردہ ’’یوم انقلاب‘‘ پر کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے ظلم اور جبر سے آزاد ہونے کا وقت ہے، آج ملک سے سماجی ومعاشی



استحصال کے خاتمے کا دن ہے، آج کا لمحہ پاکستان کے نئے دور کی تاریخ بننے جا رہا ہے، آج انقلاب کےمرحلےمیں داخل ہوچکےہیں، بہت جلدانقلاب کی خو ش خبری ملنےوالی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں خود ایف آئی آر نہ دیکھ لوں تو کسی خبر پر یقین نہ کیا جائے، ابھی تک کسی ایف آئی آر کی کاپی ہمارے ہاتھ نہیں آئی، تھانہ فیصل ٹاؤن کے افسران اور اہلکار بدستور غائب ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام ظلم و نا انصافی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، پاکستان حکمرانوں کے لیے عیاشی کا سمندر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.